ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / یو جی سی ایچ آر ڈی سینٹر کے زیرِ اہتمام146ویں اورینٹیشن پروگرام اور سمر اسکول کا انعقاد

یو جی سی ایچ آر ڈی سینٹر کے زیرِ اہتمام146ویں اورینٹیشن پروگرام اور سمر اسکول کا انعقاد

Mon, 08 May 2017 23:33:50    S.O. News Service

علی گڑھ، 8/مئی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے یو جی سی ایچ آر ڈی سینٹر کے زیرِ اہتمام146ویں اورینٹیشن پروگرام اور حقوقِ انسانی موضوع پر سمر اسکول کا انعقاد کیاگیاہے جس میں اے ایم یوسمیت آسام، بہار، کیرالہ، مہاراشٹر اور اتر پردیش کے کئی کالجوں اور یونیورسٹیوں سے سو سے زائد اساتذہ حصہ لے رہے ہیں۔ اورینٹیشن پروگرام کا اختتام06 /جون 2017کو ہوگا جبکہ سمر اسکول30/مئی2017تک چلے گا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یو جی سی ایچ آر ڈی سینٹر کے ڈائرکٹر پروفیسر اے آر قدوائی نے مذکورہ پروگراموں کے مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے باہر سے آئے شرکاء کا خیر مقدم کیا۔ پروفیسر قدوائی نے اے ایم یو کے بانی سرسید احمد خاں کی حیات و خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ ہندو مسلم اتحاد کے حامی اور علمبردار رہے۔شرکاء کا خیر مقدم کرتے ہوئے ڈاکٹر فائزہ عباسی نے کہا کہ یہ مرکز باہر سے تشریف لائے اساتذہ کو بہتر اقامتی اور دیگر سہولیات مہیا کرانے کے لئے پابندِ عہد ہے اوران کے لئے یونیورسٹی کے با صلاحیت اساتذہ کو ریسورس پرسن کی حیثیت سے مدعوکیاجائے گا۔شعبہئ سیاسیات کے پروفیسر اے پی وِجا پورحقوقِ انسانی موضوع پرمنعقدہ سمر اسکول پروگرام کے کوآرڈینیٹرہیں۔
 


Share: